کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ ڈیرہ مرادجمالی کے علاقہ شرقی سائیڈ وارڈنمبر8میں 18اگست کی شب ایک ناگہانی حادثہ گھرکے اندرپیش آیا جس میں کرنٹ لگنے سے 5قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کرنٹ لگنے کا یہ ناگہانی حادثہ ایک گھرکے اندرپیش آیا ہے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے کر فوری طورپر ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل کردیااور چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر کو سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ جلد جائے وقوعہ پر پہنچ کر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا اوریہ رپورٹ نیپرااور کیسکوکی مشترکہ ٹیمیں جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے حتمی رپورٹ اعلیٰ حکام کوپیش کریں گے جس کے بعد واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کاتعین کیاجائے گاتاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ناگہانی حادثہ گھرکے اندرپیش آیاجس پر تحقیقات جاری ہیں۔ناگہانی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر کیسکوکے سربراہ نے متاثرہ خاندان سے دلی افسوس اور ہمدردی کااظہارکیا۔
ڈیرہ مرادجمالی میں کرنٹ لگنے سے 5قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں ہیں، ترجمان کیسکو

ٹیگز:
کیسکو
