کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ (PGMI) کو کسی تسلیم شدہ میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ ڈگری ایوارڈنگ کے لیے الحاق دینے کے حوالے سے افیلی ایشن کمیٹی کا اجلاس بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی (وائس چانسلر، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز)، پروفیسر ڈاکٹر راز محمد (پرنسپل، بولان میڈیکل کالج)، پروفیسر ڈاکٹر امجد بلوچ (ہیڈ آف اینستھیزیا، بی ایم سی ہسپتال)، پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان (ایگزیکٹو ڈائریکٹر، فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹیٹیوٹ)، ڈاکٹر محمد ادریس (ڈپٹی ڈین PGMI) اور ڈاکٹر بلال شمس (رجسٹرار PGMI / سیکرٹری کمیٹی) شامل تھے۔اجلاس کے دوران PGMI کو ڈگری ایوارڈنگ کے لیے کسی تسلیم شدہ میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ الحاق دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ کمیٹی نے متعلقہ قواعد و ضوابط، تعلیمی ڈھانچے اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اس الحاق سے بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم کو مزید مضبوط بنانے، ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانے اور طبی تحقیق کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا ہوگا۔اجلاس کے اختتام پر اس عمل کو آگے بڑھانے اور بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم کے فروغ کے لیے اہم سفارشات مرتب کی گئیں۔
بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم کو مزید مضبوط بنانے، ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانے اور طبی تحقیق کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا ہوگا ` پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی

