قلات (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے اپنی جماعت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔مستعفی ہونے والوں میں غلام علی خراسانی، سابق کونسلر جے یو آئی حافظ فرید مصطفیٰ خراسانی، راشد مصطفیٰ خراسانی، عابد مصطفیٰ خراسانی، ابراہیم مصطفیٰ خراسانی، عمران مصطفیٰ خراسانی، صابر مصطفیٰ خراسانی، حاجی غلام نبی خراسانی، غلام محی الدین خراسانی، شمس الدین خراسانی، نظام الدین خراسانی، نورالدین خراسانی، معین الدین خراسانی، حاجی غلام مرتضیٰ خراسانی، ناصر مرتضیٰ خراسانی، طاہر مرتضیٰ خراسانی، ظاہر مرتضیٰ خراسانی، طارق مرتضیٰ خراسانی، عامر مرتضیٰ خراسانی، احمد ناصر خراسانی، حامد ناصر خراسانی، سردار جنید ناصر خراسانی، فرہاد طاہر، مدثر، محمد طارق خراسانی، غلام فاروق خراسانی، محمد یحییٰ خراسانی، محمد زکریا خراسانی اور ان کے ہمراہ سینکڑوں ساتھی شامل ہیں۔اس موقع پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری ایک باوقار، مدبر اور عوام دوست سیاسی شخصیت ہیں۔ ان کی سیاسی بصیرت، عوامی سرپرستی اور علاقے سے مضبوط وابستگی قابل قدر ہے۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل اور علاقے کی ترقی کو ترجیح دی ہے، جس کی وجہ سے ہم ان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔انہوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری کی عوامی خدمات، خلوص، ملنساری اور عوام سے مسلسل رابطے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قلات میں شہری و دیہی علاقوں کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ ان کا عوام کے درمیان رہنا، مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے کوشش کرنا قابل تحسین ہے۔ اسی بنا پر ہم نے ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔شمولیتی تقریب میں بدل خان خراسانی، طیب خراسانی، اکمل خراسانی، حافظ عبدالرشید رند، شبیر احمد رند، محمد ہارون رند، عبدالرشید نیچاری، قاری غلام مصطفیٰ نیچاری، فضل رحمانی اور جان محمد نیچاری سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔
قلات، جمعیت سے سینکڑوں افراد مستعفی، نوابزادہ میر شعیب جان زہری کی قیادت میں شمولیت کا اعلان

ٹیگز:
قلات
