کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص جان علی ولد جمعہ خان کو ہلاک کردیااورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

ٹیگز:
کوئٹہ
