کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن نے 15مارچ سے پہیہ جام ہڑتال کی کال کو موخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی لوکل بس ایسوسی ایشن،رکشہ یونین اوردیگر ٹرانسپورٹ یونینز کا اجلاس طلب کرکے ہڑتال کا اعلان کریں گے۔ یہ بات متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیراحمد بلوچ کی زیرصدارت متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن اور رکشہ یونین کے مشترکہ اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اخترجان کاکڑ،سہراب لہڑی،چیئرمین لالا حنیف، حاجی اسحاق بازئی،ملک ضمیر شاہوانی،محمد انور بنگلزئی، عبدالجبار، حاجی اسماعیل، عبدالحمید زہری، شاہ مراد، حاجی باری سمیت لوکل بس ایسوسی ایشن،رکشہ یونین اور بس ٹرانسپورٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیراحمد بلوچ،رکشہ یونین کے جنرل سیکرٹری طارق محمود اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر لوکل بس ایسوسی ایشن کی جانب سے 15مارچ سے دی جانے والی پہیہ جام ہڑتال کی کال کو موخر کرد گیا ہے اورجلدہی لوکل بس ایسوسی ایشن،رکشہ یونین اوردیگر ٹرانسپورٹ یونینز کا اجلاس طلب کرکے ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔
متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کا 15 مارچ سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ٹیگز:
متحدہ لوکل بس
