کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی این پی (عوامی) کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اور پاکستان میڈیا کونسل بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر ناشناس لہڑی کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ،. رنج اور افسوس کا اظہار، انہوں نے سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار کاکڑ کے صحافت کے حوالے بلوچستان کی خدمت کو قدر سے نگاہ دیکھتے ہیں، ان کا انتقال صحافتی برادری کیلئے ایک بڑا نقصان ہے، عبدالستار کاکڑ نے ہمیشہ اپنے قلم سے بلوچستان کے عوام کو مسائل اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی اور ہر پلیٹ فارم پر عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ اٹھاتے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ عبدالستار کاکڑ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین.
بی این پی (عوامی) کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اور پاکستان میڈیا کونسل بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر ناشناس لہڑی کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار

ٹیگز:
ڈاکٹر ناشناس لہڑی
