تہران (ڈیلی گرین گوادر) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بیرونِ ملک کارروائیوں کی ذمہ دار شاخ قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی کے بارے میں نئی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ مختلف عرب میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران نے انہیں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبہے میں گرفتار کرنے کے بعد ممکنہ طور پر پھانسی دے دی ہے، تاہم تہران نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی۔ڈیلی میل نے اماراتی اخبار دی نیشنل کے حوالے سے لکھا کہ اس معاملے سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات کی تاحال کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، مگر سوشل میڈیا اور علاقائی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ اسماعیل قاآنی کے بارے میں برسوں سے یہ تاثر پایا جاتا رہا ہے کہ وہ کئی مہلک حملوں میں بال بال بچ نکلنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں “نو زندگیاں رکھنے والا آدمی” بھی کہا جاتا رہا ہے۔
ایران کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی کی مبینہ گرفتاری اور پھانسی کی افواہیں، تہران کی تردید

ٹیگز:
ایران
