کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ 3 اکتوبر سے ژوب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ ضلع ژوب کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی کے کارکنوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام سے ملاقاتیں کریں گے اور مختلف اہم مراکز میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین اپنے دورۂ ژوب کے دوران کبزئی، عبداللہ زئی، بابڑ اور مندوخیل کے اہم مراکز میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، جہاں وہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات کی صورتحال، تعلیم، صحت، سڑکوں، روزگار اور دیگر عوامی ضروریات کے حوالے سے عوام اور پارٹی کارکنوں سے تفصیلی تبادلۂ خیال کرینگے۔پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشحال خان کاکڑ کا دورۂ ژوب پارٹی کی عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوام اور پارٹی کے درمیان سیاسی و تنظیمی رابطے کو مزید مضبوط بنانا، عوامی مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ فورمز پر مؤثر آواز بلند کرنا ہے۔بیان میں ژوب کے پارٹی کارکنوں، علاقائی و ضلعی تنظیموں، سیاسی و سماجی کارکنوں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کے دورے کے دوران منعقد ہونے والے عوامی اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے علاقوں کے مسائل اور مشکلات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کریں۔
خوشحال خان کاکڑ 3 اکتوبر سے ژوب کا تین روزہ دورہ اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے

ٹیگز:
خوشحال خان
