کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کوئٹہ چمن اور سبی ہرنائی ٹرین کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے کوئٹہ چمن پیسنجر ٹرین اور سبی ہرنائی ٹرین کی ہر ماہ بندش کے فیصلے قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ چمن پیسنجر ٹرین کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن کے عوام کے لیے سفر کا بہترین ذریعہ تھی اور اس ٹرین کو بند کرنے کے باعث ہزاروں مسافر مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔ اسی طرح سبی ہرنائی ٹرین کی بندش کا فیصلہ عوام سے ٹرین کے سفر کی سہولت چھیننے کے مترادف ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے نے ہرنائیتا سبی ریلوے سیکشن کو خسارے کا بہانہ بناتے ہوئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ ہرنائی سبی سیکشن پر ریلوے ٹرین کے پرانے ریکاڈ سے ثابت ہے کہ پورے پاکستان میں ریلوے خسارے میں ہونے کی باوجود سبی ہرنائی ریلوے سیکشن محکمہ ریلوے کو کرڑوں روپے کا آمدن پہنچا رہی تھی۔ ہرنائی ایک معدنی اور زرعی علاقہ ہے۔ اس سیکشن سے بذریعہ ریلوے پورے ملک کو زرغی اجناس، پھل، فروٹ، سبزیاں اور کوئلہ سپلائی کرنے سے ریلوے کو سالانہ کرڑوں روپے کا آمدن ہوتا رہا۔ اسکے ساتھ ساتھ علاقے کے زمینداروں اور کوئلہ سے منسلک افراد بھی فائدہ اٹھارہے تھے۔ ریلوے سیکشن کی مسلسل بندش سے پاکستان ریلوے اور علاقے کے عوام کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔کیونکہ ہرنائی کوئٹہ یا ہرنائی سبی شاہراہ خستہ حال ہونے کے باعث تین گھنٹے کا سفر اس وقت 6گھنٹے میں طے ہورہا ہے۔ اور سبی ہرنائی ضلع کا ڈویژن ہے ہرنائی کا باشندہ سبی آنے کے لیے کوئٹہ آتا ہے اور رات یہاں ٹھہر کر پھر سبی کے لیے تین سے چار گھنٹے کا سفر کرتا ہے اور اس طرح شدید مہنگائی میں عوام کو اذیت سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ ریلوے لائن کی دوبارہ بحالی کیلئے پشتونخوامیپ نے اپنے دور حکومت میں وفاق سے اربوں روپے کا فنڈ منظور کرتے ہوئے مذکوہ سیکشن کی بحالی کیلئے کام کا آغاز کیا تھا۔اس لیے یہ لازمی ہے کہ بلا تاخیرسبی تا ہرنائی اور کوئٹہ چمن ٹرین سروس کو روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے تاکہ عوام اور مسافر ریلوے کے ٹرین سروس سے مستفید ہوسکے۔ بیان میں وفاقی وزیر ریلوے، ڈی ایس ریلوے بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور وعدوں کی پاسداری کرے اور سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بندش اور کوئٹہ چمن ٹرین کی بندش کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
سبی ہرنائی ٹرین کی بندش قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ٗ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
