کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی ایگز یکٹو کمیٹی کے رکن سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریبوں، متوسط طبقے کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، بلوچستان کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات مہیاکر کے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ناظم فاروق یوسفزئی کی رہائشگاہ پر علاقے کے لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کے عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ چند سالوں میں پانی، تعلیم،صحت مراکز،نکاسی آب، بجلی کی مسلسل فراہمی، سڑکوں کی تعمیر،ٹریفک نظام کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے سمیت کوئٹہ کے دیگر اہم مسائل پر توجہ نہیں دی گئی جس سے آج کوئٹہ کے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام نے منتخب کر کے حکومت دی تو ہم ان مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے اور کوئٹہ شہر کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبے میں بے روزگاری، مہنگائی،غربت اور افلاس کا پارٹی قیادت کو بخوبی ادراک ہے ہماری کوشش ہے کہ اگر پارٹی حکومت میں آئی تو ان مسائل کے حل پر خصوصی دی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کو عوام نے منتخب کر کے حکومت دی تو کوئٹہ شہر کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، سید حسنین ہاشمی

ٹیگز:
سید حسنین ہاشمی
