کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں چمن میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث 7افراد کے جاں بحق ہونے اورتقریباً 30کے قریب افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت زخمی، جھلسنے والے بچوں، خواتین ودیگر افراد کی ہنگامی بنیادوں پر علاج معالجے کے لیے کوئٹہ یا کراچی منتقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ بیان میں معصوم بچوں اور دیگر افراد کی ہلاکتوں پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
پشتونخواملی عوامی پارٹی کا گیس سلینڈر دھماکے کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہونے دکھ کا اظہار

ٹیگز:
پشتونخواملی عوامی پارٹی
