کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند نے پاکستان کی دفاعی پالیسی میں آنے والی بڑی تبدیلی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اب دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینے کا وقت آ چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ(ایکس) پر جاری اپنے ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ کچھ سال پہلے تک جب بھی مشرقی یا مغربی سرحدوں پر کشیدگی بڑھتی تھی، تو ہمیں “عالمی دبا” اور “محدود وسائل” کا حوالہ دے کر بتایا جاتا تھا کہ ہمارا ردعمل نپا تلا ہونا چاہیے۔ لیکن آج سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں یہ مساوات بالکل سادہ ہو چکی ہے؛ اب ہمارے لیے دبا صرف ایک شور اور وسائل محض اعداد و شمار ہیں۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اب کسی بھی محاذ پر دشمن کے لیے صرف ایک ہی پیغام ہے کہ “لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ شاہد رند نے واضح کیا کہ پاکستان کی یہ سخت پالیسی چاہے نریندر مودی کے لیے ہو یا اس کی پالی ہوئی دہشت گرد پراکسیز کے لیے، ریاست پاکستان اب ہر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار اور باصلاحیت ہے۔
ماضی کی مصلحتیں ختم، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو ترکی بہ ترکی جواب ملے گا،شاہد رند

ٹیگز:
شاہد رند
