کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر علی حسن زہری کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے خلاف استعمال کی گئی نازیبا زبان اور بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ موصوف حال ہی میں اپنی نااہلی اور مبینہ بدعنوانی کے باعث وزارت اور اسمبلی کی رکنیت سے محروم ہوئے جس کے بعد وہ سیاسی بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر من گھڑت الزامات کے ذریعے اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔بلال خان کاکڑنے کہا کہ شکیل قادر خان ایک قابل، دیانتدار اور پیشہ ور سول افسر ہیں جو صوبے میں شفافیت، نظم و ضبط اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی قیادت میں انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلایا جا رہا ہے اور سرکاری امور میں میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی نہ صرف سیاسی ماحول کو متاثر کرتی ہے بلکہ صوبے کے انتظامی معاملات اور ترقی کے عمل کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی، شفاف طرز حکمرانی اور عوامی خدمت کے مشن پر کاربند ہے اور کسی بھی بے بنیاد پروپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہوگی۔
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ایک قابل، دیانتدار اور پیشہ ور سول افسر ہیں،سابق صوبائی وزیر کی جانب سے چیف سیکرٹری پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،بلال خان کاکڑ

ٹیگز:
بلال خان کاکڑ
