کچھی (بیورورپورٹ) کچھی و مستونگ کے معروف زمیندار و قبائلی شخصیت سردار زادہ یحییٰ خان روستم زئی رئیسانی نے نائب تحصیلدار بالاناڑی کے رویے اور فرائض میں غفلت کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں سردار زادہ یحییٰ خان رئیسانی نے انکشاف کیا کہ نائب تحصیلدار بالاناڑی گزشتہ ایک سال سے ان کی ملکیتی زمینوں (موضع دوسہ، موضع گولہ اور موضع مٹھڑی) کی حد برادری اور فردات کے معاملے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں موصوف افسر نے ڈپٹی کمشنر کچھی، اے ڈی سی کچھی اور اے سی ڈھاڈر کے واضح احکامات کو بھی پسِ پشت ڈال رکھا ہے اور سرکاری احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ مذکورہ نائب تحصیلدار اکثر و بیشتر دفتر سے غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سردار زادہ یحییٰ خان نے واضح کیا کہ وہ تمام قانونی اور سرکاری اخراجات جمع کرانے کے لیے تیار ہیں، لیکن اس کے باوجود نائب تحصیلدار مختلف حیلے بہانوں سے کام میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں سردار زادہ یحییٰ خان رئیسانی نے چیف سیکریٹری بلوچستان صوبائی وزیر ریونیو اور کمشنر نصیر آباد ڈویژن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نائب تحصیلدار بالاناڑی کی اس کھلی کوتاہی اور من مانی کا فوری نوٹس لیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی زمینوں کے قانونی معاملات کو جلد از جلد حل کیا جائے اور فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے
نائب تحصیلدار بالاناڑی دفترسے غائب رہتے ہیں سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ٗ سردار زادہ یحی خان روستم زئی

ٹیگز:
یحی خان
