رکھنی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع بارکھان میں تین شہریوں کے قتل کے الزام میں گزشہ ماہ گرفتار کیے گئے صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمن کھیتران کی ضمانت منظور کرلی گئی بلوچستان کے علاقے رکھنی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سانحہ بارکھان میں گرفتار صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عدم شواہد کی بنیاد پر ضمانت منظور کر لی سماعت سیشن جج رکھنی ملک سجا دین کی عدالت میں ہوئی، سماعت کے بعد صوبائی وزیر کے وکیل ایڈووکیٹ منظور رحمانی نے یواین اے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے مکل عبد الرحمن کھیتران کے خلاف کسی قسم کے الزامات ثابت نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ گواہان کی جانب سے بھی تمام تر الزامات غفور شاہ، سلام شاہ اور رف شاہ پر لگائے گئے جس پر عدالت نے سیشن عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض سردار عبدالرحمن کھیتران کی ضمانت منظور کر لی۔
بارکھان واقعہ،سردارعبدالرحمن کھیتران کی ضمانت منظور

ٹیگز:
بارکھان واقعہ
