کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما واجہ انور بلوچ کے فرزند، نیشنل پارٹی کیچ کے سابق صدر اور بی ایس او پجار کے سابق مرکزی وائس چیئرمین مشکور انور بلوچ کے بھائی، حاجی مقبول انور بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں بلند درجات سے نوازے اور خاندان کو صبر و استقامت نصیب فرمائے۔ نیشنل پارٹی اس مشکل اور غم کی گھڑی میں واجہ انور بلوچ اور مشکور انور بلوچ سمیت تمام خاندان کے ساتھ ہے۔
علی احمد لانگو کا حاجی مقبول انور بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ٹیگز:
علی احمد لانگو
