کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ نے محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے زیرِ انتظام بلوچستان کے 13 سرکاری نرسنگ کالجز میں بی ایس نرسنگ پروگرام کے داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ اب درخواستیں جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ منگل، 24 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ اہل امیدواروں کو داخلے کے مساوی مواقع فراہم کرنا اور صوبہ بھر میں نرسنگ تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔مزید برآں، وہ امیدوار جنہوں نے قبل ازیں صرف بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ میں بی ایس نرسنگ پروگرام کے لیے درخواست جمع کرائی تھی، اب علیحدہ درخواست فارم جمع کرا کے بلوچستان کے 13 سرکاری نرسنگ کالجز میں داخلے کے عمل میں بھی شامل ہو سکیں گے۔
بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ میں نرسنگ پروگرام کے داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان

ٹیگز:
بولان
