کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے ساتھ رویہ امتیازی ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ان کے وسائل لوٹے جا رہے ہیں، مگر انہیں ان کا جائز حق نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ہر فورم پر بلوچستان کے عوام کے حقِ حکمرانی اور وسائل پر حقِ ملکیت کی جنگ لڑتی رہے گی۔ ڈاکٹر حلیم صادق نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ حکومت نے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے صوبوں کو ان کے حقوق نہ دیے تو یہ طرزِ حکمرانی ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ میں مناسب حصہ دیا جائے، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع میں ترجیح دی جائے اور عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلے کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل بیانات سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے حل ہوں گے۔
بلوچستان مزید نظرانداز ہونے کا متحمل نہیں ہوسکتا، پروفیسر حلیم صادق

ٹیگز:
پروفیسر حلیم صادق
