کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہرنائی اور بسیمہ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اظہار اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
ہرنائی اور بسیمہ میں بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، میرسرفراز بگٹی

ٹیگز:
میرسرفراز بگٹی
