خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں دل خراش واقعہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کسی بھی کارروائی سے لاعلمی کا اظہار خاتون کو چھ گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس تاحال ورثا کو انصاف دلانے و رابطے سے قاصر۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام چھ بجے کے قریب خضدار کیقریبی علاقے زیرینہ کھٹانہ میں ایک شخص کے گھر میں مسلح شخص داخل ہوکر انکے بائیس سالہ زوجہ مسماتی ن بنت سعید احمد زھری کو چھ گولیاں مارکر قتل کرکے موقع سے فرار ہوگئے مقتول حاملہ تھی۔ ورثا نے بتایا کہ ایک نہیں بلکہ دو جان کی ایک ساتھ قتل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ نہ ھمارا کسی سے ذاتی دشمنی ہے اور نہ ہی کسی سے جھگڑا ہوا ہے۔ انھوں نے خضدار پولیس کی تاحال رابطہ نہ کرنے پر ڈی آئی جی پولیس و کمشنر سے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے کیونکہ کل سے تاحال اس واقعے سے متعلق پولیس کے ایس ایچ او تک نے رابطے نہیں کی ہے۔والدین و ورثا نے تحقیقات و قاتل کی گرفتاری کافوری مطالبہ کیا ہیں۔
خضدار میں حاملہ خاتون کو دن دہاڑے قتل کردیا گیا، پولیس تاحال خاموش

ٹیگز:
خضدار
