کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا ہے کہ 8 فروری پاکستان کی تاریخ میں بدترین داغ ہے اور کوئٹہ میں ہماری جیتی ہوئی نشستیں فارم 47 والوں کو فروخت کر دی گئیں، 2024 کے قومی انتخابات میں عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا، لہٰذا آج کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق دھاندلی کے خلاف 12 فروری 2026 بروز جمعرات بعد از نمازِ ظہر تا نمازِ عصر جامعہ مطلع العلوم، بروری روڈ، کوئٹہ میں قومی انتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف عظیم الشان سیمینار منعقد کیا جائے گا، جس میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی و ضلعی قائدین خطاب کیرں گے، مہمان خصوصی سینیٹر مولانا عبد الواسع صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان ہوں گے، زیرِ صدارت مولانا عبدالرحمن رفیق اور زیر نگرانی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس رہیں گے، ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکنان سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے دفتر میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان کی قیادت میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا وفد بھی پہنچا، جس میں صورت خان کاکڑ، غلام اولس یار، شکور افغان، احمد پشتون، فہیم کاکڑ، اسرار خان شامل تھے، اور سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس سمیت دیگر رہنماو?ں نے وفد کا استقبال کیا، وفد نے 8 فروری کی ہڑتال کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور تعاون کی یقین دہانی حاصل کی۔
8 فروری پاکستان کی تاریخ میں بدترین داغ ہے، کوئٹہ میں ہماری جیتی ہوئی نشستیں فارم 47 والوں کو فروخت کر دی گئیں،مولانا عبدالرحمن رفیق

ٹیگز:
عبدالرحمن رفیق
