کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حق دو تحریک کے قائدجماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹر ی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ گوادر کے عوام جاگ گئے ہیں حالیہ بارشوں میں ریلیف فنڈ میں تاجروں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بھر پور تعاون کرکے لاکھوں کے فنڈزالخدمت ریلیف ورک میں دے دیا گوادر کے عوام کو حقوق دلاکر ظالموں سے پائی پائی کا حساب لیں گے اب وعدے وبے عمل اعلانات نہیں کام اورترقی خوشحالی اور عملی کام ہوں گے۔بے گناہ لاتعقل لاپتہ افراد کو ہر صورت منظر عام پر لانا ہوگاعوام کو انسان نہ سمجھنے والوں کا راستہ روکھنا ہوگا الخدمت فاؤنڈیشن نے صوبہ بھر میں منتخب نمائندوں سے زیادہ کام کیا حق دوتحریک کے ورکرزنے الخدمت فاؤنڈیشن کا بھر پور ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ کرونا،ٹڈی دل اور اب بارش وسیلاب نے بلوچستان کو بہت پیچھے دکھیل دیا حکمرانوں کی بدعنوانی،بے عملی،جھوٹ فریب کی وجہ سے عوام ان ظالموں سے تنگ آگیے ہیں منتخب نمائندے مالامال ہورہے ہیں۔سائیکل پر اسمبلی آنے والوں نے گاڑیوں کی لمبی وقطاریں بنالیے ہیں عوام دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں نوکریاں فروخت ہورہی ہے عوام کے جائز مسائل بھی بغیر رشوت کے سننے والا نہیں۔ہر طرف ناجائز،ظلم وبدعنوانی کا دور دورہ ہے انصاف برائے فروخت ہے منتخب نمائندے جیتنے کے بعد منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں عوام پریشانیوں میں گرگیے ہیں سیاسی پارٹیاں اقرباء پروری رشوت بے انصافی چوری ڈاکے کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرکے اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کا راستہ روک رہے ہیں۔ حقیقی متاثرین کونظر اندازکرنا متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ بعض حکومتی اداروں، افراد وتنظیموں نے سیلاب کو کاروباربناکر ریلیف ورک،امدادی سامان میں کرپشن کو عادت بنادیا ہے۔یہ وہی لوگ ہیں جو چیک پوسٹوں،بارڈرزپر لوگوں کو لوٹتے ہیں کچھ آفیسرز،سرکاری عہدیداروں نے بلوچستان میں لوٹ مار کا بازار حکومتی عہدے وردی واسلحہ کا استعمال کرکے گرم کیا ہے جس کی وجہ سے معصوم لاتعلق ایماندارلوگ پریشان ہیں ظلم وجبر لاقانونیت اور بدعنوانی کا راستہ روکھنا ہوگا۔
گوادرکےعوام کوحقوق دلاکرظالموں سے پائی پائی کا حساب لیں گے، ہدایت الرحمان بلوچ

ٹیگز:
ہدایت الرحمان بلوچ
