تہران (ڈیلی گرین گوادر) ایران کے دارالحکومت تہران کے فوجی اڈے میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ملٹری جوائنٹ اسٹاف سے منسلک کمپلیکس کے اندر موجود لکڑی کے کارخانے میں پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق فائرفائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔گزشتہ روز ایران نے اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک خرمشہر فور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل 2 ہزار کلومیٹر کی رینج تک مار کرسکتا ہے اور 15 سو کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا، Iran سے مذاکرات میں ان کے بیلسٹک میزائلوں پر بھی بات چیت کرنے پر مصر ہے جبکہ ایران بات چیت کو صرف جوہری مسائل تک مرکوز رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
ایران کے داراحکومت تہران کے فوجی اڈے میں آگ لگ گئی

ٹیگز:
ایران
