کوئٹہ:سبی روڈ، نیو سریاب میں موبائل وین پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جبکہ دوسرے حملے میں راہگیر غلام فاروق ولد اصغر اور شکیل احمد ولد عمر پر حملے کے نتیجے میں غلام فاروق جاں بحق جبکہ شکیل احمد زخمی ہو گیا۔ حملے میں موجود پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ، دو مختلف حملوں میں ایک شہری جاں بحق ،پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی

