کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی مخدوش صورتحال سیاسی سنجیدگی و بردباری کا متقاضی ہے سیاسی مفاہمت و بات چیت بلوچستان کو امن کیں طرف لا سکتا ہے۔زور و طاقت مسائل کے بگاڑ کا باعث بنتا ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد لانگو کا نیشنل پارٹی آفس بھاگ شہر میں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ریاض بلوچ، نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میران بلوچ، سابق کسان سکریٹری بلوچستان عبدالغنی بلوچ، گیلا رام، چوہدری دلیپ کمار، محمد آصف بلوچ، محمد الیاس بنگلزئی،اشفاق بلوچ، فائق بلوچ، فرزند بلوچ سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے اس میں اجلاس میں مختلف موضوعات پر بحث ومباحثہ ہوا اور مرکزی رہنماؤں سے علاقائی، صوبائی، ملکی حوالے سے سوالات بھی کئے گئے اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو نظریاتی اور فکری کارکنوں کی جماعت ہے جھنوں نے مستقل مزاجی اور سنجیدگی سیہر وقت پارٹی کے پروگرام اور فلسفے کو تقویت دی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی میں کارکنوں کی بالادستی ہے اور نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی میراث ہے کارکنوں کی جہد مسلسل اور محنت سے بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اور قومی وسائل کی دفاع کی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو کالونی اور جغرافیائی اعتبار سے دیکھنے و پرکھنے کے بجائے قومی اکائی کی حقیقت کو تسلیم اور وسائل پر عوام کی حق حاکمیت کو بروئے کار لانا ہوگا۔تب بلوچستان سے مایوسیوں و محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی واضح پالیسی ہے کہ ماورائے آئین و قانون کسی بھی سیاسی کارکن کو گرفتار کرکے لاپتہ نہیں کیا جائے۔اگر کوئی قانون کو کوئی مطلوب بھی ہے تو اس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔رہنماوں نے کہا کہ متوسط طبقہ کے عوام کا سیاسی عمل میں شراکت داری ہی ان کے حقوق کے تحفظ کا بہترین ذریعہ ہے اس لیے بھاگ کے عوام بھی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنے حقوق اور بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد کرسکتے ہیں۔
بلوچستان کی مخدوش صورتحال سیاسی سنجیدگی و بردباری کا متقاضی ہے سیاسی مفاہمت و بات چیت بلوچستان کو امن کی طرف لا سکتا ہے، علی احمد لانگو

ٹیگز:
علی احمد لانگو
