کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) ورکنگ گروپ کا اہم اجلاس آج منعقد ہوا جس میں صوبے میں SMEs کی ترقی، مالی معاونت، مارکیٹ تک رسائی اور چیلنجز کے حل پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ SMEs کو فروغ دینے کے لیے نئی پالیسیز وضع کی جائیں گی، تربیت کے پروگرام شروع کیے جائیں گے اور عوام کو اپنے کاروبار کے لیے اخوت فاؤنڈیشن کے ذریعے آسان قرضوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ اقدامات صوبے کی معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ چیف سیکریٹری نے شرکاء کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے اس اقدام کی فوری عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ بلوچستان کے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو جدید مواقع دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے جب کہ ایس ایم ای شعبے کے لئے لیبر کی پیشہ وارانہ تربیت انتہائی ضروری ہے جس کے لئے 4,320 نوجوانوں کو پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ کے ذریعے 180 ایس ایم ایز کو انٹرپرائز دیو کے ذریعے تیار اور 57 ہزار نوجوانوں کو یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ضلعی سطح پر کاروباری صلاحیتوں اور صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز خالد سرپرہ، سیکرٹری زراعت داؤد خلجی، سیکرٹری لائیو سٹاک محمد طیب لہڑی و دیگر موجود تھے۔
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان

ٹیگز:
شکیل قادر خان
