ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد فلیجی میں زرعی اراضیات کے تنازعے پر دو فریقین میں تصادم شدید فائرنگ چھ خواتین سمیت 10 افرادزخمی ہوگئے زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع نصیرآباد پولیس تھانہ فلیجی کی حدود بارہ جت میں زرعی اراضیات کے تنازعے پر جت قبائل کے دو فریقین میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں زینب بی بی، فریدہ بی بی، خانزادی گل پری، شاہ بی بی، خدیجہ بی بی،بشیر احمد،منظور احمد،ہزار خان ودیگر شامل ہیں واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے زخمیوں کو فوری طورپر پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پانچ زخمی خواتین کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقع پر پولیس نے کاروائی کرکے 8افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ گولیاں برآمدکرکے مقدمات درج کرلیا پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی میں زمین کے تنازعے پردو گروپوں میں فائرنگ سے خواتین سمیت10افرادزخمی

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
