کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے زہر اہتمام مری آباد علمدار روڈ میں تنظیم سازی اور ناصر آباد یونٹ کا قیام کوئٹہ۔ بلوچستان میں طاقت کے استعمال کی پالیسی 70 سالوں میں بارہا غلط ثابت ہوچکی ہے بلوچستان ایک زندہ قومی اکائی اور ناقابل تردید حقیقت ہے جب تک محرومیوں و مایوسیوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک بلوچستان سلگتا رہے گا۔ڈاکٹر مالک بلوچ کی دور حکومت کی طرز پر بات چیت اور مفاہمت ہی پائیدار و بہترین حل ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ صوبائی انسانی حقوق سیکرٹری انیل غوری ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری عیوض کشتمند نے مری آباد علمدار روڈ کے زیر اہتمام تنظیم سازی کے تحت منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تنظیمی تقریب میں ناصر آباد یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں برکت ہزارہ یونٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنماں نے نئے یونٹ عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلارنگ و نسل اور مذہب کے تمام اقوام کی سیاسی جماعت ہے اور جو کارکن ایک مرتبہ حقیقی معنوں میں نیشنل پارٹی کے فلسفے اور جمہوری سیاست کو اپناتا ہے وہ پھر اس فلسفے سے دور نہیں ہوتا کیونکہ نیشنل پارٹی کارکن کو احترام عزت و وقار اور فیصلہ سازی میں شریک کرتا ہے۔نیشنل پارٹی کے قاہدین نے کہا کہ ڈاکٹر رمضان ہزارہ نے ہر لمحہ خود کو عوامی رہنما کے طور پر ثابت کیا ہے وہ مسلسل عوامی حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ان کی محنت و جدوجہد کا ثمر ہے کہ وہ ملازمین کے ساتھ جیل میں بند ہے لیکن ہزارہ قوم میں نیشنل پارٹی کی تنظیمی سرگرمیاں جاری ہے۔بلاشبہ ڈاکٹر رمضان ہزارہ داد تحسین کے مستحق ہیں۔نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ پہاڑ کے دامن میں یونٹ سازی خوبصورت اور منفرد ہے لیکن افسوس ہے کہ یہاں نہ سڑکیں اور نہ دیگر سہولیات ہے۔یہاں سے منتخب نمائندوں نے اپنے ہی عوام کی خدمت نہیں کی۔نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے کہا کہ ملازمین کے مسائل گفت و شنید سے حل کئیے جائے ملازمین پر تشدد و گرفتاریوں اور تھری ایم پی اے کے تحت جیل میں بند کرنا منفی اقدام ہے جو قابل مذمت ہے۔تقریب سے یونٹ سیکرٹری برکت ہزارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے تنظیم کو مستحکم کریں گے۔اور نیشنل پارٹی کو ہزارہ قوم میں مذید منظم و متحرک کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
کوئٹہ مری آباد میں نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی، ناصر آباد یونٹ قائم

ٹیگز:
کوئٹہ
