رخشان (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی بورڈ نے این اے 260 رخشان ڈویژن کی ٹکٹ انجینئر محمد عثمان بادینی کو جاری کردی جس سے رخشان ڈویژن میں جے یو آئی کی انتخابی عمل میں تیزی سامنے آگئی ہے انجینئر عثمان بادینی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں جمعیت علماء اسلام ف کے پارلیمانی بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس حلقے کے قابل سمجھ کر ٹکٹ جاری کیا ہے اپنی پوری توانائیاں صرف کرکے جمعیت کے اکابرین،ورکرز،حمایتوں کی محنت اور جوش وجذبے سے اس حلقے سے جیت کیلئے ہمارے حوصلے بلند ہیں۔
جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی بورڈ نے این اے 260 کی ٹکٹ انجینئر محمد عثمان بادینی کو جاری کردیا

ٹیگز:
جمعیت علماء اسلام
