کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تعمیرنو بوائز کالج میں منعقدہ علامہ اقبال کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی پیروی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی خودی کو بلند کریں اور اپنی پہچان بنائیں۔ مشکل حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ علامہ اقبال کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تعمیرنو ٹرسٹ خراج تحسین کا مستحق ہے۔ آج کی علمی و فکری نشست کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر تعمیرنو ٹرسٹ کے چیرمین نسیم لہڑی، صوبائی سیکرٹری حافظ طاہر اور ڈاکٹر عطاء الرحمٰن سمیت اساتذہ کرام اور طلباء کی ایک بڑی تعداد جمع تھی. اقبال کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے پورے برصغیر پاک و ہند کے انسانوں کے فکر کے دائرے میں ایک انقلاب برپا کیا اور خاص طور پر مسلمانوں کے مذہبی فکر کی تعمیرنو کر کے ان کو اپنے روایتی انداز بدلنے کی جرات دی۔ علامہ نے مشروط کر دیا کہ “اپنی دْنیا آپ پیدا کر اگر زِندوں میں ہے” علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو اپنے عقیدے اور اپنی شناخت کا از سرنو جائزہ لینے کی دعوت دی۔ آزادی کا شعور دیکر برصغیر کی آزادی کے کاروان کو اپنی منزل کی طرف لیے گئے
علامہ اقبال نے مسلمانوں کے مذہبی فکر کی تعمیرنو کر کے ان کو اپنے روایتی انداز بدلنے کی جرات دی، جعفر خان مندوخیل

ٹیگز:
جعفر خان
