کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محمد یونس زہری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شاہین پینل کی کامیابی پر نومنتخب صدر کامریڈ یونس زہری اور جنرل سیکرٹری قائم خان کاکڑ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں شاہین پینل کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
شاہین پینل کی کامیابی سول سیکرٹریٹ ملازمین کے اعتماد کا مظہر ہے۔ امید ہے کہ نومنتخب قیادت ملازمین کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور ادارے کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
ہم توقع رکھتے ہیں کہ نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری تمام ملازمین کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کے جائز مطالبات کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔کامریڈ یونس زہری اور قائم خان کاکڑ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد، نیک تمنائیں اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

