کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے محکمہ معدنیات نے صوبے میں مائننگ لیز لائسنس لے کر کان کنی نہ کرنے والی268کمپنیز اور شخصیات کو نوٹسز جاری کردئیے،30روز میں جواب جمع نہ کرانے والوں کے مائننگ لیز لائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے۔ڈائریکٹرجنرل مائنز اینڈ منرل بلوچستان کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع کوئٹہ،بولان،دکی،ہرنائی،چاغی، قلات،خاران،خضدار،لس بیلہ،مستونگ،پشین،قلعہ سیف اللہ،زیارت،واشک،ژوب،، تربت میں مائننگ لیز لائسنس لے کر کان کنی نہ کرنے والی268کمپنیز اور شخصیات کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں، سب سے زیادہ 76کمپنیز اور شخصیات کو نوٹسز ضلع چاغی میں جاری کئے گئے ہیں ان افرادنے ماربل،کرومائٹ،آئرین کی معدنیات کیلئے لیز الاٹ کرائی ہوئی ہیں نوٹسز میں کہا گیا کہ لیز ہولڈرز نے بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کو غیر پیداواری رکھا ہوا ہے،30روز میں جواب جمع نہ کرانے والوں کے مائننگ لیز لائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے۔
بلوچستان کے محکمہ معدنیات نے صوبے میں مائننگ لیز لائسنس لے کر کان کنی نہ کرنے والی268کمپنیز اور شخصیات کو نوٹسز جاری کردئیے

ٹیگز:
بلوچستان
