لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ڈی آر اے بلوچستان کے 3 لاکھ سے زائد ملازمین کا حق ہے جسے بلا تاخیر انھیں ملنا چاہئے مرد اور خواتین اساتذہ روڈوں پر احتجاج کر رہی ہیں ان پر لاٹھی چارج انکے وقار کے سنگین خلاف عمل ہے انکا معاشرے میں بلند مقام ہے جسے پامال نہیں ہونا چاہئے گرینڈ الائنس کے ملازمین پر پولیس تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پْرامن مطالبات کرنے والے سرکاری ملازمین پر طاقت کا استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ملازمین اپنے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں جنہیں دبانے کے لیے تشدد اور گرفتاریاں ایک غیر جمہوری عمل ہیان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ملازمین کے مسائل کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کے بجائے سنجیدگی سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرینڈ الائنس کے تمام گرفتار ملازمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان پر درج مقدمات واپس لیے جائیں سرکاری ملازمین کسی بھی ریاستی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور اگر انہی کے ساتھ ناروا سلوک کیا جائے تو اس کے منفی اثرات پورے انتظامی ڈھانچے پر پڑتے ہیت انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین پہلے ہی شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے فوری عملی اقدامات کرے تاکہ صوبے میں بدامنی اور بے چینی کی فضا ختم ہو اور عوامی اعتماد بحال ہو سکے۔
ڈی آر اے بلوچستان کے 3 لاکھ سے زائد ملازمین کا حق ہے،حکومت گرفتار ملازمین کورہا کرے، سردار یعقوب ناصر

ٹیگز:
یعقوب ناصر
