کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)،گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے روس کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر عبدالروف رند نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی. ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات، اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری کے امکانات اور بلوچستان کے غریب طلباء کیلئے تعلیم کے شعبے میں اسکالرشپ پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں لیکن عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سمیت عوام کی سطح پر مزید تعلقات بڑھانے کے روشن امکانات موجود ہیں. روس جدید ایجوکیشن سیکٹر میں بلوچستان کے پی ایچ ڈی سکالرز اور پروفیسرز ٹرینگ کیلئے منفرد مواقع فراہم کرتا ہے. روس عالمی معیار پر مبنی جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ آج بھی پوری دنیا میں سب سے سستی تعلیم فراہم کرنے کا اعزاز بھی رکھتا ہے. اس وقت پاکستان پانچ سو پی ایچ ڈی اسکالرز پر جتنی خطیر رقم خرچ کر رہا ہے تو اُدھر روس میں اسی بجٹ سے، بیرون ملک بھیجے جانے والے ریسرچرز اینڈ اسکالرز کی تعداد کو بڑھا کر دو ہزار کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پورے خطے میں معاشی و تجارتی مواقعوں اور تبدیلیوں کے پیش نظر ہم نے اپنی نئی نسل کو جدید فنی اور تیکنیکی مہارتیں سکھانے پر توجہ مرکوز رکھی ہیں. اس ضمن میں صوبے میں متعدد سے فنی اور تیکنیکی تعلیمی ادارے موجود ہیں. روس دنیا میں چونکہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بہت ایڈوانس ملک ہے اور وہ مذکورہ فنی و تکنیکی اداروں کی مکمل فعالیت اور صوبہ بھر کے نوجوانوں کو جدید مہارتیں سیکھانے میں ہماری مدد و رہنمائی کر سکتا ہے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے. صوبہ کی آبادی قلیل مگر منتشر ہے. یہاں زراعت معدنیات اور لائیو سٹاک کے حوالے سے بھی سرمایہ کاری کے منافع بخش امکانات موجود ہیں. جغرافیائی اعتبار سے بلوچستان. بہت اہمیت کا حامل صوبہ ہے اور یہ پورا خطہ کیلئے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے جس سے غربت اور بیروزگاری میں خاطرخواہ کمی آئی گی. بعدازاں مہمانانِ گرامی کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا.
. جغرافیائی اعتبار سے بلوچستان. بہت اہمیت کا حامل صوبہ ہے،گورنربلوچستان

ٹیگز:
گورنربلوچستان
