کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان کے معاون شاہد رند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 70 سے زائد دہشت گرد مارے جانے کے بعد بعض مقامات پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، جسے پولیس اور ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب تاحال جاری ہے۔
دہشت گردوں کی حملے کی کوشش ناکام، تعاقب جاری ` 70 سے زائد دہشت گرد مارے جانے کے بعد چند مقامات پر حملے کی کوشش، شاہد رند

ٹیگز:
شاہد رند
