کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے صبح سویرے نیوی کیمپ کی جانب راکٹ لانچرز فائر کیے۔ تحصیل تمپ میں تھانے پر حملہ کر کے ایک سرکاری گاڑی اور سات اسلحہ لے گئے۔ اسی دوران ریٹائرڈ تحصیلدار عابد بلوچ ولد یار محمد کو گھر سے اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔تمپ میں مختلف واقعات میں الہی بخش، سبزل، نبی بخش ولد چراغ زخمی ہوئے، جبکہ رودبن تمپ میں مشرف ولد موسی مارٹر گولہ گرنے سے زخمی ہوا۔ تمپ شہر میں دو کم سن بھائی ملک میرو اور قمر عباس زخمی ہو کر تربت اسپتال منتقل کیے گئے۔ پھل آباد میں ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بالیچہ، رودبن اور پھل آباد کے چیک پوسٹوں پر حملوں میں تین اہلکار زخمی ہوئے۔
تربت و تمپ میں راکٹ حملے، فائرنگ اور اغوا کے واقعات، متعدد افراد زخمی

ٹیگز:
تربت
