ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گوٹھ شیراجت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص نذیراحمد کو قتل کردیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ٹیگز:
ڈیرہ مراد
