خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کے علاقے میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو خضدار کے علاقے باغبانہ گرڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2افراد سید رحمان اور بسم اللہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور بس کوقبضے میں لیکرمزید کارروائی شروع کردی۔
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2افراد جاں بحق ہوگئے

ٹیگز:
خضدار
