وڈھ (ڈیلی گرین گوادر)وڈھ قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ کوچ نے فیڈر کار اور موٹر سائیک کو کچل دیا پانچ افراد جان بحق تین زخمی ہوگئے نعشیں ضروری کاروائی کی بعد کوئٹہ روانہ کریا گیا ایس ایچ او وڈھ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ وڈھ دراکھالہ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ نے مخالف سمت سے آنیوالی فیلڈر کار اور موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا خوفناک تصادم سے پانچ افراد جان بحق افراد عبدالکریم ولد خان محمد عزیز خان محمد شہزاد ولد افنان سکنان کوئٹہ احمد ولد سراج احمد ولد الہی بخش سکنہ وڈھ اور ایک نامعلوم شخص جان بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے خوفناک تصادم سے فیلڈر کار میں سوار چار افراد جبکہ موٹر سائیکل سوار وڈھ دراکھالہ کے رہائشی موقع پر جان کی بازی ہار گئے واقعہ کے اطلاع پر ریسکیوں سنٹر دراکھالہ اور ایس ایچ او وڈھ عبدالواہاب ساسولی دیگر پویس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جان بحق اور زخمیوں کو ریسکیوں سنٹر دراکھالہ اور وڈھ سیول ہسپتال اور منتقل کردیا گیا ایس ایچ او کے مطابق واقعہ کے بعد تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد نعشیں کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے
وڈھ میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جان بحق جبکہ 3 زخمی

ٹیگز:
وڈھ
