اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی امیگرنٹ ویزا کی پروسیسنگ سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ امیگرنٹ ویزا کی معمول کی آن لائن پروسیسنگ جلد بحال ہو جائے گی۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کی صورتحال سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان صورتحال کے پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ایران میں امن و استحکام قائم رہے گا۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک اور عالمی برادری کا اہم رکن ہے لہٰذا پاکستان ایران کو ایک دوست اور برادر ملک کے طور پر پُرامن اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں، پُرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔
امیگرنٹ ویزا سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے پروسیسنگ جلد بحال ہوگی ` طاہر اندرابی

ٹیگز:
طاہر اندرابی
