کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سبی کے علاقے سانگان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلی نے دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے یک جان ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن کو ہرگز سبوتاژہونے نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
صوبے کے امن کو ہرگز سبوتا ژہونے نہیں دیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
