قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سکول ٹیچر ماسٹر غلام مصطفی شاہوانی جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی ٹیچر محمد طارق معمولی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں اساتذہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنی ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔واقعہ کی اطلاع پر نعش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد غلام مصطفی کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
قلات،ناصر آباد میں فائرنگ سے سکول ٹیچر جاں بحق

ٹیگز:
قلات
