کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔محکمہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کو چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز بلوچستان سے 7کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 14کلومیٹر تھی فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ٹیگز:
زلزلے
