کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ سکھوں کی علیحدگی پسند خالصتان تحریک تاریخ کے اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے ایک عرصے کے بعد خالصتان تحریک میں ایک چمک اور گھن گرج دیکھنے میں آئی ہے محض بھارت ہی نہیں امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی سکھوں کی بہت بڑی تعداد نے خالصتان تحریک کو ایک حیات نو بخش دی ہے امریکہ میں ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زائد امریکی سکھوں نے پہلی مرتبہ خالصتان ریفرینڈم میں ووٹ ڈالا حیران کن حد تک زبردست ٹرن آؤٹ رہا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر عمر کے سکھوں نے ووٹ ڈالنے کے موقع پر انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے حوالے سے سکھوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ووٹنگ کے مرحلے پر سکھ ووٹروں کی جانب سے نظم و ضبط کا بھر پور مظاہرہ کیا گیا سکھوں کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کی تیس ہزار سے زائد سکھ وقت کی کمی کے باعث ووٹ ڈالنے سے قاصر رہ گئے یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ سکھوں کی الگ وطن کے حصول کی جدوجہد کو مکمل طور پر سراہتا رہا ہے امریکہ کے تعلقات بھارت سے بہت اچھے ہیں لیکن سکھوں کے حوالے سے امریکہ حیران کن رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ خالصتان ریفرینڈم کا اگلا مرحلہ 31 مارچ کو کیلیفورنیا میں ہوگا تاکہ ان لوگوں کو موقع دیا جائے جو اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے امریکی حکومت نے بھارت کے اعتراضات کے باوجود خالصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس کو اپنی سرزمین پر پہلے ترمیمی ایکٹ کے تحت خالصتان ریفرینڈم کرانے کی اجازت دی ووٹنگ اس وقت ہوئی جب بھارت امریکہ سے ان خالصتانی سکھوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا جنہوں نے چند ہفتے پہلے سان فرانسسکو میں بھارتی کونسل خانے پر حملہ کیا تھا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ ووٹ بند ہونے کے بعد گروپتونت سنگھ پنوں نے ہزاروں سکھوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا اور امریکہ کی حکومتوں کی تصدیق کے بعد بھارت کے خلاف مہم میں تیزی آئے گی کہ بھارت ان سکھوں کو مارنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جنہوں نے سکھوں کے لئے اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کیا تھابھارت میں بسنے والی اقلیتوں پر بھارتی حکومت عرصہ حیات تنگ کر رہی ہے بھارتی وزیراعظم مودی ہندتوا کے زبردست حامی ہیں انکا کہنا ہے کہ بھارت صرف ہندوؤں کے رہنے کی سرزمین ہے ہندو سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ بھارت میں ہندوؤں کے برابر زندگی گزاریں۔
سوا لاکھ سے زائد امریکی سکھوں کا امریکہ میں خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالنا سکھوں کی بڑی فتح ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

ٹیگز:
سینیٹر محمد عبدالقادر
