کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سونے کی قیمت مسلسل چوتھے اور سال 2026کے پہلے روز مزید کم ہوگئی ۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2400روپے سستا ہوا ہے۔اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2058 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89ہزار 713 روپے ہے۔ واضح رہے کہ فی تولہ سونا 4 دن میں 21 ہزار ایک سو روپے سستا ہوا ہے۔دوسری جانب سونے کی عالمی قیمت 24ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 322 ڈالر فی اونس ہے۔
سال کے پہلے دن سونا مزید 2400 روپے سستا ہوگیا

ٹیگز:
سونا
