پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے علاقے سی پیک روڈ بونستان میں ایک کار کی ٹکر سے باقر علی ولد مراد علی سکنہ بونستان دازی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق باقر علی روڈ کراس کر کے دوسری طرف جا رہے تھے کہ نامعلوم کار سوار نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور کار لیکر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
پنجگور، سی پیک روڈ بونستان میں کار کی ٹکر سے1 شخص جاں بحق

ٹیگز:
حادثے
