ڈھاکا (ڈیلی گرین گوادر) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پولیس نے بتایا ہے کہ انقلاب مانچا کے ترجمان شریف عثمان ہادی کے قتل کے دو مرکزی ملزمان بھارت فرار ہوگئے۔ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس کے ایڈیشنل کمشنر ایس این محمد نذر الاسلام نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ملزم فیصل کریم مسعود اور عالمگیر شیخ نے بھارت فرار ہونے کے بعد ریاست میگھالیہ میں پناہ لی۔پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’عثمان ہادی کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ اس سلسلے میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنھوں نے شوٹر کو بھارت فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔‘ایڈیشنل کمشنر نذر الاسلام نے کہا کہ ’جائے وقوع پر موجود افراد کی فراہم کردہ معلومات، سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس نے شوٹر فیصل کریم مسعود اور ان کے معاون موٹرسائیکل سوار عالمگیر شیخ کو واقعے کے دن ہی شناخت کر لیا تھا۔‘پولیس نے دو غیر ملکی پستول، میگزین، 52 گولیاں اور ایک شاٹ گن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو واقعے میں استعمال ہوئیں۔ اس کے علاوہ ایک موٹرسائیکل، جعلی نمبر پلیٹس اور گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے۔اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ تقریباً 53 بینک اکاؤنٹس کے دستخط شدہ چیکس برآمد ہوئے ہیں جن کی مالیت 218 کروڑ ٹکاہے۔
شریف عثمان ہادی کے قتل کے دو مرکزی شوٹر بھارت فرار ہوگئے، پولیس

ٹیگز:
شریف عثمان
