کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی انجینئر ضیاء الرحمٰن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ان کے چچا زاد بھائی، چیف آف بگٹیز وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انجینئر ضیاء الرحمٰن نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے مرحوم کی قبائلی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وڈیرہ محمد شریف بگٹی کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔
مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینئر ضیاء الرحمان نے میر سرفراز بگٹی کے چچا زاد بھائی کے وفات پر ان سے تعزیت و دعا کی

ٹیگز:
انجینئر ضیاء الرحمان
