کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مدرسہ عربیہ شمس العلوم کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان سالانہ دستارِ فضیلت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور علمائے کرام، مشائخ عظام، دینی و سماجی شخصیات، طلباء اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر اور محسنِ بلوچستان سینیٹر حضرت مولانا عبدالواسع صاحب نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ اور جمعیت علماء اسلام لازم و ملزوم ہیں، مدارس ہمیشہ اسلام کی سربلندی، امت کی رہنمائی اور اسلامی علوم کی ترویج کا مرکز رہے ہیں، جبکہ جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں ان مدارس کے دفاع، استحکام اور ترقی کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہیمولانا عبدالواسع صاحب نے مزید کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام نے مدارس کو اسلامی تشخص کا مرکز قرار دیا اور ہر سازش کے خلاف مضبوط دیوار بن کر کھڑی رہی۔ جب بھی مدارس کو کسی پروپیگنڈے کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، انہیں شدت پسندی سے جوڑنے کی ناپاک سازش ہوئی، یا حکومتی اداروں نے ان پر بے جا پابندیاں لگانے کی کوشش کی، تو جمعیت علماء اسلام نے پوری قوت کے ساتھ ان کا دفاع کیا۔ آج مدارس کی آزادی، بقاء اور وقار میں جمعیت کا کردار نمایاں ہے انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ پر یہ عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ دینِ اسلام کی خدمت کو اپنا مقصدِ حیات بنائیں اور قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کریں۔ دینی مدارس نے ہمیشہ ایسے رجالِ کار پیدا کیے ہیں جنہوں نے دین و ملت کی بقاء کے لیے لازوال قربانیاں دیں، اور آج کے پْرفتن دور میں علمائے کرام کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے کہ وہ امت کو صحیح سمت پر گامزن کریں اور باطل نظریات کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں کانفرنس میں مختلف علمائے کرام نے بھی خطاب کیا اور فارغ التحصیل طلبہ کو اسنادِ فضیلت دی گئیں۔ شرکاء نے اس بابرکت محفل کو علم و ہدایت کی روشنی پھیلانے کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے مدارسِ دینیہ کی خدمات کو سراہاکانفرنس سے لطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا اللہ دادنے کہا کہ یہ اجتماع اتحادِ امت، اصلاحِ معاشرہ اور دینی شعور کی بیداری کا ایک عظیم مظہر تھا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے دینی علوم سے محبت کا عملی ثبوت دیا
جمعیت علماء اسلام لازم و ملزوم ہیں، مدارس ہمیشہ اسلام کی سربلندی، امت کی رہنمائی اور اسلامی علوم کی ترویج کا مرکز رہے ہیں، مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
