خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار کی تحصیل زہری میں دستی بم کا دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر کی شب خضدار کی تحصیل زہری میں لیویز لائن تھانہ پردستی بم سے حملہ کیا گیاجو لیویز تھانہ کے تحصیل دار آفس میں زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم دستی بم حملے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔لیویز مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
زہری میں لیویز تھانہ پر دستی بم حملہ

ٹیگز:
زہری
